Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہاں آئین کی بالادستی نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں جنگ کا راج ہوتا ہے، عمر ایوب

نو مئی کو پی ٹی آئی کے 15 لوگوں کو شہید کیا گیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو ڈرایا دھمکایا گیا، اپوزیشن لیڈر
شائع 10 مئ 2024 08:40pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا کہ جہاں آئین کی بالادستی نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی، جنگ کا راج ہوتا ہے، 9 مئی کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو ڈرایا دھمکایا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے ملاقات میں امریکی سفیر کو کہا کہ ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں جہاں آئین اور قانون نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو عمران خان کا خوف ہے، یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ کل 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ہرجگہ ریلیاں نکالیں، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،پنجاب اور وفاق میں حکومت فارم47 پر بنی ہیں، ہم پاکستانی میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کل اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ورکرز نے بچا لیا، نو مئی کو پی ٹی آئی کے 15لوگوں کو شہید کیا گیا، ان پر سیکورٹی فورسز نے گولیاں برسائیں، سینکڑوں لوگوں کو زخمی بھی ہوئے۔ پاکستان باالخصوص اسلام آباد میں پولیس گردی عروج پر ہے ہمارا چار بجے گجرخان میں دفتر کا افتتاح تھا، صبح پولیس والے وہاں گئے اور کھانا سمیت کرسیاں بھی لے گئے۔ آر پی او نے بتایا کہ ایجنسیوں نے ہمیں کہا کہ کسی صورت یہ پروگرام نہیں ہونا چاہئیے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

عمر ایو ب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو نکالا گیا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے جماعت اسلامی کے مظاہرے پر لاٹھی چارج کی مذمت بھی کی ۔

umar ayub

9 May

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)