Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹری کے ملازمین کو نوکری سے نکالنے والا افسر اغواء، مقدمہ درج

جب سے ملازمین کو برطرف کیا تومسلسل نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی تھی، اہلخانہ
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 10:20pm

کراچی کے علاقے سائٹ میں فیکٹری سے ملازمین کو نوکر سے نکالنے والا افسر مبینہ طور پر اغواء ہوگیا جبکہ واقعے کا قدمہ درج کرلیا گیا، اہلخانہ کا موقف ہے کے ملازمین کو نکالنے کے بعد سے شہری کو مسلسل دھمکی امیز کال موصول ہورہی تھیں۔

اغوا کا واقعہ تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں پیش آیا ، مغوی کے بھائی کے مطابق دوست ساجد نے بتایا کہ وہ اور عاقب موٹر سائیکل پر سنگر چورنگی سے ملیر کی جانب آرہے تھے کہ شرافی گوٹھ کے قریب کلٹس گاڑی کے انہیں روکا، دو مسلح افراد گاڑی سے باہر نکلے اور ملزمان عاقب کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔

اہلخانہ کا مزیز بتانا تھا کہ جب سے ملازمین کو برطرف کیا تومسلسل نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں ، جن نمبروں سے دھمکیاں دی گئیں ، وہ تمام نمبر پولیس کو دے دیے گئے ہیں۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کر لیا گیا ہے مقدمہ مغوی شہری عاقب علی کےبھائی کی مدعیت میں اغواء کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

karachi

kidnapping

Karachi Police