Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی تمام کمیٹیوں سے اخراج، کور کمیٹی نے توثیق کردی

کور کمیٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پڑھ کر سنائیں گئی
شائع 10 مئ 2024 07:04pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے شیر افضل مروت کو تمام کمیٹیوں سے نکالنے کی توثیق کردی۔

تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پڑھ کر سنائیں گئی۔

عمران خان کی ہدایات کے مطابق شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کی بھی توثیق کر دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی فعال رکن شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص کے نام کی توثیق، عمران خان کا شیر افضل سے ملنے سے انکار

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں کہا کہ کل ہم نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی، عمران خان نے ہدایت کی کہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے ہدایت کی شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی سے نکالا جائے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

عمر ایوب کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنےکی ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے نقصان پہنچایا، عمران خان کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا

دریں اثنا عمر ایوب خان کا ایک ویڈیو بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر ہوا ہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’عمران خان نے براہ راست حکم جاری کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اور پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی سے فی الفور علیحدہ کردیا جائے‘۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سےالگ کیاجائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔

pti

Omar ayub

اسلام آباد

imran khan

Omar Ayub Khan

umar ayub

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)