Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلہے میاں نے کیا نوٹوں کے قالین سے دلہنیا کا استقبال

دلہا نے دلہن کیلئے نوٹوں کا قالین بیچھا کر اپنا دن یادگار بنا دیا
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 11:19pm

آپ نے ویسے تو بہت سے قالین دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی نوٹوں کا قلین دیکھا ہے؟ نہیں نا تو آیے ہم آپ کو آج نوٹوں کا قالین دیکھاتے ہیں۔

آج کل دنیا بھر میں شادی کو یادگار بنانے کے لیے مختلف ٹرینڈز کا استعمال کیا جاتا ہے اور دلہا اور دلہن کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ شادی کے دن کو ہر طرح سے خوبصورت اور یادگار بنایا جائے۔

اسی لئے فلپائنی دلہے نے اپنی دلہنیا کا منفرد انداز میں استقبال کیا، دلہن کے لیے نوٹوں کا قالین بیچھا کر اپنا دن یادگار بنا دیا۔

دلہا کی طرف سے دلہن کو نوٹوں کے قالین کا تحفہ دیکھ کر شادی میں آئے مہمانوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

نوٹوں کے قالین کی تیاری کے لیے 17 ہزار300 ڈالر خرچ کیے گئے، جس کی فلپائنی کرنسی میں مالیت 10 لاکھ کے برابر ہے۔

وائرل ویڈیو پر صارفین د لہا کی جانب سے پیش کردہ اس مہنگے تحفے پر مزہ مزہ کے تبصرے پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔