Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

گرین شرٹس فائنل میں کل جاپان سے مدمقابل ہوگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا
شائع 10 مئ 2024 06:35pm

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پول راونڈ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ملائیشیا کے شہر ایپو میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں دو کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، نیوزی لینڈٹیم کو دو پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے، پاکستان کو بھی گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی۔

تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن 8 منٹ بعد ہی ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا ۔

چوتھے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گول نہ کرسکیں۔

پاکستان آخری بار2011 میں اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ گرین شرٹس فائنل میں کل جاپان سے مدمقابل ہوگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation

Azlan Shah Hockey Cup