Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹماٹر، انڈے ، آلو، دالیں اور گھی سمیت 13 اشیا مہنگی

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
شائع 10 مئ 2024 04:55pm

مہنگائی میں مسلسل کمی کا رحجان کا سلسلہ جاری ہے ایک ہفتے میں مہنگائی 1.39فیصد کم ہونے سے مجموعی شرح 22.32 فیصد پرآگئی ، کمی کے باوجود ٹماٹر،آلو، انڈے ، دالیں ، بیف اور گھی سمیت 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیاز30 روپے 13 پیسے، برائلرمرغی 79 روپے فی کلو ،20 کلوآٹے کا تھیلا 82 روپے 41 پیسے ،اور کیلے 3 روپے 48 پیسے فی درجن سستا ہوا۔

ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا۔ ٹماٹر13روپے83 پیسے اور آلو3 روپے 68 پیسے فی کلومہنگے ہوگئے۔

دال چنا 2 روپے 32 پیسے،بیف 5 روپے87 پیسے ،اڑھائی کلوگھی کاٹن 5 روپے 72 پیسے اور انڈے 11 روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں مہنگی ہونے والی اشیا میں مٹن۔ دال ماش اور دال مونگ بھی شامل ہیں۔

Inflation

weekly inflation report

Pakistan Inflation