Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جن نکالنے کے نام پر جعلی پیر کے تشدد نے نوجوان کی جان لے لی

بہاول نگر کے ذوالقرنین کا گھرانہ پیر اظہر شاہ کا معتقد تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا
شائع 10 مئ 2024 04:31pm

بہاول نگر کے علاقے کھائی بودلہ میں جعلی عامل پیر نے جن نکالتے نکالتے نوجوان کی جان نکال دی۔ پیر اور ساتھیوں کے بہیمانہ تشدد سے ذوالقرنین دم توڑ گیا۔

تھانہ تخت محل پولیسں نے جعلی پیر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بہاول نگر کے نواحی گاؤں سونڈھا کے رہائشی ذوالقرنین کا گھرانہ کھائی بودلہ کے جعلی عامل پیر اظہر شاہ کے معتقدین میں سے تھا۔ جعلی پیر کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ اُس نے کہا ذوالقرنین پر جنات کا سایہ ہے۔

عامل کے کہنے پر گھر والوں نے ذوالقرنین کو اس کے ڈیرے پر بھیجا۔ وہاں جہاں اظہر شاہ اور اس کے 3 چیلوں نے جن نکالنے کی آڑ میں ذوالقرنین پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جعلی پیر نے نوجوان کے گھر والوں کو اطلاع دی کہ اس کی طببعت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ جب اہلِ خانہ وہاں پہنچے تو اُنہیں لاش تھمادی گئی۔

غسل کے دوران معلوم ہوا کہ ذوالقرنین کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے نشان ہیں۔ ذوالقرنین کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بہاول نگر منتقل کی گئی۔

تھانہ تخت محل پولیسں نے مقتول کے بھائی محمد گلفام کی مدعیت میں جعلی پیر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اظہر شاہ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے چیلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

post mortem

BAHAWAL NAGAR

FAKE EXORCIST KILLS YOUTH