Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترنیہ کیف حمل چھپا رہی ہیں؟ بھارتی میڈیا پریشان

اداکارہ آخری بار لندن میں دکھائی دی تھیں
شائع 10 مئ 2024 03:43pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

بھارت میں معروف اداکاروں کی زندگی سے متعلق میڈیا اس حد تک تجسس کا شکار ہوتا ہے کہ خود اداکار کے لیے بھی مشکل کھڑی ہو جاتی ہے۔

حال ہی میں معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی بھارتی میڈیا کی نظروں میں ہے، جہاں میڈیا اس بات کی کھوج میں لگا کہ آیا کترینہ حاملہ ہیں یا نہیں؟

اداکارہ کے مداح کی جانب سے لندن کی مقامی سڑک پر سیلفی لی گئی تھی، جس میں اداکارہ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود تھیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکارہ کے حاملہ ہونے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

چونکہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا بڑا کوٹ پہنا ہوا تھا یہی وجہ تھی بھارتی میڈیا کو شک یہ گویا اداکارہ اپنے حمل کو چھپانے کے لیے یہ بڑا کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کترینہ کیف کی شادی کے وقت سے اب تک کا حساب بھی بھارتی میڈیا لگا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی اداکارائیں دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما تو ماں بن گئیں ہیں، اب کترینہ کے حوالے سے بھی خبریں آ رہی ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کی ان خبروں میں اگرچہ وزن نظر نہیں آ رہا ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

واضح رہے اداکارہ لندن میں اپنے میکے اکثر آتی رہتی ہیں، جہاں وہ اپنے والدین اور بہن سے ملاقات کرتی ہیں۔

Bollywood actress

fake News

Katrina Kaif

Pregnancy