Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں اسلام قبول کرنے سے چند لمحوں پہلے ہی غیر ملکی نوجوان انتقال کر گیا

نوجوان کی موت کی خبر نے تبلیغی رہنما کو بھی افسردہ کر دیا
شائع 10 مئ 2024 02:08pm
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا، اسلامی طور طریقے کے مطابق میت کو قبر لی لحد میں اتارا جا رہا ہے
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا، اسلامی طور طریقے کے مطابق میت کو قبر لی لحد میں اتارا جا رہا ہے

عرب ممالک میں غیر ملکیوں کے اسلام قبول کرنے سے متعلق تو کئی معلومات موجود ہیں، تاہم ان دنوں عرب سوشل میڈیا پر ایک غیر ملکی کی خبر نے توجہ حاصل کر لی ہے۔

سعودی عرب میں غیر ملکی کے اسلام قبول کرنے کی نیت اور پھر انتقال کر جانے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہو گئے۔

سعودی مقامی میڈیا کے مطابق سعودی تبلیغی جماعت کے شیخ محمد حسین کی جانب سے نارتھ ویسٹ علاقے دومات ال جندل کا دورہ کیا گیا تھا جہاں انہوں نے فلپینی کمیونٹی کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

شیخ کی جانب سے فلپینی کمیونٹی سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی تھی، جبکہ تبلیغ بھی کی جا رہی تھی۔

اسی دوران 3 افراد کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ انہیں اس حوالے سے شیخ کی جانب سے جمعے کے دن کا کہا گیا کہ تمام نوجوان جمعے کے دن اسلام قبول کر لیں۔

تاہم جمعے کے روز شیخ اس وقت افسردہ ہو گئے جب انہیں اس بات کی اطلاع ملی کہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ کرنے والا نوجوان انتقال کر گیا ہے۔

مقامی عرب میڈیا کے مطابق 3 میں سے ایک نوجوان کی موت اسلام قبول کرنے سے چند منٹ پہلے ہوئی ہے۔

سعودی اخبار ’اخبار24‘ کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ والی بال کھیل رہا تھا کہ اسی دوران انتقال کر گیا۔

واضح رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بھی یوکرینی خاتون نے محض موت سے چند گھنٹے قبل اسلام قبول کیا تھا۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی داریا کوتسارینکو نے رمضان کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا۔

تاہم اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی خاتون انتقال کر گئی ہیں، جن کی نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا ہے۔

خیلج ٹائمز کے مطابق جمعے کے روز داریا نے اسلام قبول کیا تھا، جبکہ وہ روزے کی حالت میں تھیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے، تاہم خاتون کی موت پر سوشل میڈیا پر بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔

Saudi Arabia

Islam

new muslim

convert

philipino