Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کا بڑا فیصلہ: انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتارنہیں کیا جائے گا

نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ایس اوپیزکو قانونی شکل دینےکیلئے مدد مانگی ہے، ذرائع
شائع 10 مئ 2024 02:08pm

نیب نے اراکین پارلیمنٹ اورسیاستدانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا جس کے تحت انکوائری کی سطح پربھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔

مذکورہ پیش رفت اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین نیب کی حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جبکہ نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ایس اوپیزکو قانونی شکل دینےکیلئے مدد مانگی ہے۔

مزیدپڑھیں: مونس الٰہی کرپشن ،منی لانڈرنگ میں ملوث، والد کے عہدے کا غلط استعمال کیا، نیب رپورٹ

اس حوالے سے ذرائع نیب کے حوالے سے بتایا کہ صرف شکایات اورالزامات پررکن پارلیمنٹ کوگرفتارنہیں کیا جائے گا اور رکن پارلیمنٹ کیخلاف شکایت آنے پراسپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کوآگاہ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ صرف الزامات پرکسی رکن پارلیمنٹ یا سیاستدان کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائےگا اور اس حوالے سے نیب ایک جامع پالیسی بھی تیارکررہا ہے اور اس پالیسی پرچیئرمین سینیٹ اوراسپیکرسے مشاورت کی گئی۔