Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کی کوشش میں افغان شہری اور 3 ایجنٹ گرفتار

افغان شہری نے ایجنٹ، سہولت کاروں کی مدد سے پاسپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کی، ایف آئی اے
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 01:39pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں پاسپورٹ آفس صدر کے باہر سے افغان شہری سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجیب اللہ کا اصل نام زرداد ہے اور تعلق افغانستان سے ہے، اس نے جعل سازی سے مجیب اللہ کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری نے سہولت کاروں کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

ترجمان کے مطابق غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گرفتار ملزمان میں ایجنٹ اور سہولت کار بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مجیب اللہ، حماد احمد، محمد انیس اور غلام عباس شامل ہیں۔ ملزم نے ایجنٹ، سہولت کاروں کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجیب اللہ کا اصل نام زرداد ہے اور تعلق افغانستان سے ہے، ملزم چند ماہ قبل غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے اپنی والدہ کے علاج کے لئے پاکستان آیا تھا، ملزم نے جعل سازی سے مجیب اللہ کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کیا۔

afghanistan

ILLEGAL MIGRANTS

ٖFIA