Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنٹینرز اور گاڑیاں علاج کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہیں، مریم نواز

ہم صوبے کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب
شائع 10 مئ 2024 11:52am

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینرز اور گاڑیوں کا احتجاج ہی کے لیے نہیں بلکہ علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہم پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے جارہے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو الٹے کاموں کو سیدھا کرنے میں کئی ماہ لگ گئے تھے۔ ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی۔ ہم جب بھی کوئی منصوبہ لاتے ہیں تو سب سے زیادہ خوشی نواز شریف کو ہوتی ہے۔ کلینک آن وہیکل سے لوگوں کوعلاج کی معیاری سہولت میسر ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیکل صرف ایک گاڑی نہیں بلکہ مکمل کلینک ہے جس کے ذریعے لوگ علاج کی معیاری سہولت بہت آسانی سے اور کہیں بھی حاصل کرسکیں گے۔

پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے اس خصوصی پروگرام کے تحت 200 میں سے 50 گاڑیوں میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت موجود ہے۔ کلینک آن وہیکل سے 40 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

Maryam Nawaz

CLINIC ON VEHICLE

MOBILE CLINICS

LATEST FACILITIES