Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت میں ڈوب گیا

عرب شہزادے عام طور پر اپنی طرز زندگی کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 11:59am
تصویر بذریعہ: وام، دائیں طرف، شیخ ہذا کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے، دوسری جانب ، بائیں طرف، شاہی خاندان کے ہی ایک فرد کی عام سی قبر
تصویر بذریعہ: وام، دائیں طرف، شیخ ہذا کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے، دوسری جانب ، بائیں طرف، شاہی خاندان کے ہی ایک فرد کی عام سی قبر

عام طور پر عرب شاہی خاندان سے متعلق یہ خیال عام ہوتا ہے کہ جس طرح ان کی زندگی عیش و عیاشی کی مثال ہوتی ہے، اسی طرح ان کی آخری آرام گاہ بھی کسی آرام دہ مقام سے کم نہیں ہوگی۔

تاہم حال ہی میں انتقال کر جانے والے عرب شہزادے کی آخری رسومات اور قبر نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ ہذا بن سلطان بن زید کے انتقال کی خبر عرب میڈیا کی جانب سے بریک کی گئی تھی۔

تاہم جمعرات کے روز شیخ ہذا کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے مختلف افراد سمیت دوست احباب اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔

اس دوران اسٹریچر پر رکھی میت پر لپٹا سفید رنگ کا کفن انٹرنیٹ صارفین کو اس لیے بھی حیران کر رہا تھا کہ شاہی خاندان کے افراد کی آخری رسومات عام سی ہوتی ہیں۔

دوسری جانب شاہی خاندان کے افراد کو بھی بالکل اسی طرح دفنایا گیا، جس طرح ایک عام میت کو دفنایا جاتا ہے، تاہم حیرت انگیز طور پر جس طرح پاکستان اور بھارت میں قبروں کو پکا کیا جاتا ہے۔

تصویر بذریعہ: وام

قبروں کو پکا کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر ٹائلز کا استعمال کیا جاتا ہے، وہ سب عرب ممالک میں دیکھنے کو نہیں ملتا ہے، ایک عام قبر سے لے کر شاہی خاندان کے بادشاہ، شہزادے اور شہزادیوں کی قبروں کو بھی کچی ہی رکھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عمل پر نہ صرف حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا تھا بلکہ اس پر سماجی روایتوں کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا جا رہا تھا۔

UAE

death

Grave

Funeral Prayers

prince died