Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کور کی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب، افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات

9 فوجی شہداء کے لواحقین نے تمغہ بسالت وصول کیا
شائع 10 مئ 2024 11:23am

کراچی کورکی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، آرمی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔ اس دوران 9 فوجی شہداء کے لواحقین نے تمغہ بسالت وصول کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار کراچی کور کی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

14افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 19 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، جب کہ 9 فوجی شہداء کے لواحقین نے تمغہ بسالت وصول کیا۔

کور کمانڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

ISPR

pakistan army

Army Chief General Asim Munir