Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکہ کے انتقال کے بعد شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی نافرمانی شروع کر دی؟

برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے شہزادے ہیری سے بات چیت کی گئی تھی
شائع 10 مئ 2024 10:41am
تصویر بذریعہ: دائیں طرف/ میگا/ شہزادے ہیری اپنی خالہ اور ماموں سے بات چیت کے دوران، جبکہ بائیں طرف ملکہ الزبتھ دوئم کی فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: دائیں طرف/ میگا/ شہزادے ہیری اپنی خالہ اور ماموں سے بات چیت کے دوران، جبکہ بائیں طرف ملکہ الزبتھ دوئم کی فائل فوٹو

برطانیہ کا شاہی خاندان جہاں اپنے قوانین اور روایتوں کے باعث میڈیا سمیت انٹرنیٹ صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتا ہے، وہیں ان دنوں ملکہ کی موت کے بعد اب کچھ دلچسپ صورتحال کے باعث مرکز نگاہ ہے۔

حال ہی میں ایک شاہی تقریب کے دوران شاہی خاندان سے الگ ہونے والے ہیری ایک بار پھر شاہی خاندان کے قریب نظر آئے ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والی انوکٹس گیمز کی سالگرہ کے موقع پر شاہی خاندان مدعو تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر شاہی خاندان شرکت نہ کر سکا۔

اگرچہ روایتی طور پر اس تقریب میں شرکت کرنا تھی، تاہم شاہی خاندان کی غیر موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

اسی دوران کنگ چارلسز، اہلیہ چمیلا سینٹرل لندن میں ہونے والی گارڈن پارٹی کی تقریب میں موجود تھے۔

تصویر بذریعہ: روئیٹرز

دوسری جانب اس تقریب میں بیٹے شہزادے ولیم اور بہو کیٹ بھی غیر حاضر تھیں۔

شہزادے ولیم سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ ونڈسر شہر میں ایوارڈز کی تقریب میں موجود تھے جبکہ بہو کیٹ اپنی کینسر کی بیماری کے باعث نہ آ سکیں۔

تاہم سالگرہ کی اس تقریب میں شہزادے ہیری کی ملاقات شاہی خاندان کے اہم ارکان اور لیڈی ڈیانا یعنی شہزادے کی والدہ کے بھائی بہنوں سے ہوئی ہے۔

تصویر بذریعہ: زوما پریس وائر

جنہوں نے شہزادے ہیری کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا، بہن لیڈی جین اور بھائی ایرل اسپینسر اس تقریب میں مدعو تھے تاہم دونوں اپنی بہن کے بیٹے یعنی شہزادے ہیری سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے دکھائی دیے۔

دوسری جانب شہزادے ہیری کے ترجمان نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ کنگ چارلسز اپنے چھوٹے بیٹے سے ملاقات کرنا چاہتے تھے تاہم وہ مصروفیات کی بنا پر بات چیت نہیں کر پائے۔ لیکن محل کے ذرائع کے مطابق کنگ سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں موصول ہوئی۔

جبکہ شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ کیلی فارنیا میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

اگرچہ ملکہ الزبتھ کے دور میں شہزادے ہیری نے خود کو شاہی خاندان سے الگ کر لیا تھا، تاہم اب ملکہ کی موت کے بعد پہلی مرتبہ کسی تقریب میں شاہی خاندان کے افراد کو شہزادے ہیری کے قریب دیکھا گیا ہے۔

Meghan Markle

British

Prince Harry

Royal Family

King Charles

queen camilla