Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکار شہید، ایک ملزم ہلاک

پاکپتن پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائر کھول دیا
شائع 10 مئ 2024 10:25am

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید اور ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ مقابلے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پاکپتن پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی۔ ایک ملزم چھاپے اور مقابلے کے دوران فرار ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے تاکہ اس کے ساتھیوں تک پہنچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل شہید، دوسرا زخمی

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

LAHORE ENCOUNTER

ONE POLICEMAN MARTYRED

ONE ABSCONDER KILLED