Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

یوٹیوبر عادل راجہ ملک کو بدنام کر رہا ہے، ایکس سروس مین سوسائٹی

ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا شخص کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے جائیں، پی ٹی اے کو خط
شائع 10 مئ 2024 09:39am

ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عادل راجہ نے 2022 میں بیرون ملک فرار ہونے کے بعد پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی پلیٹ فارم کا غلط استعمال شروع کردیا۔

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ کر باضابطہ شکایات درج کرادی۔

ایکس سروس مین سوسائٹی کے خط کے مطابق عادل راجہ 2018 تک پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا میڈیا کوآرڈینیٹر تھا۔ اب وہ اس پلیٹ فارم کے غلط استعمال کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کر رہا ہے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ عادل راجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوری بند کیے جائیں۔

خط کے مندرجات کے مطابق ایک سروس مین سوسائٹی سے الگ ہوتے وقت عادل راجہ X اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے پاس ورڈ بھی لے گیا۔ اب وہ ان پلیٹ فارمز کو پاکستان کے خلاف پروپگینڈے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

پی ٹی اے کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عادل راجہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو کچھ بھی پوسٹ کرتا ہے اس کا ایکس سروس مین سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

خط کے مندرجات کے مطابق عادل راجہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وہ بے بنیاد باتیں پھیلاکر عوام کو گمراہ کر رہا ہے اِس لیے اُسے روکنے کی ضرورت ہے۔

Pakistan Ex Servicemen Society

AADIL RAJA

LETTER TO PTA

PLEA TO BLOCK SOCIAL MEDIA ACCOUNTS