Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری

صوبے کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیےجائیں گے
شائع 10 مئ 2024 09:22am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا ہر ضلع میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیےجائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے اداوار میں ہائر ایجوکیشن کا بجٹ زیادہ رہا۔ پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44 اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے۔

تعلیم

Maryam Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif