Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا شیر افضل مروت کو کور اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کاحکم

شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی
شائع 09 مئ 2024 09:50pm

شیر افضل مروت کی جانب سے متنازع بیانات پر عمران خان نے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کاحکم دے دیا۔

عمر ایوب نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جس کی بنیاد پر شیرافضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا تھا ، جبکہ پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانےکا فیصلہ کیا تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے شیر افضل سے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار بھی کیا تھا ۔

imran khan

umar ayub

Sher Afzal Marwat