کراچی میں آٹے، چینی اور روٹی کی قیمتیں کم کردی گئیں
کراچی میں آٹے، چینی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، جن کا کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
کمشنرکراچی اور کنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نے آٹا، چینی، روٹی اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے نان کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جن کے نوٹیفیکشن علیحدہ علیحدہ جاری کر دیے گئے ہیں۔
کراچی میں فی کلو آٹے کی ریٹیل قیمت 98 روپے، ہول سیل قیمت 93 روپے اور ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 90 مقرر کی گئی ہے، فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 117 روپے، ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 120روپے کلو، ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 125 روپے فی کلو اور چکی کے آٹے کی قیت فی کلو123 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
گندم سستی ہونے سے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی
کمشنر نے چینی کی نئی قیمت بھی مقرر کر دی، جس کے مطابق چینی کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 137روپے، ریٹیل قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے، اس وقت مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
نو ٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر نے کراچی میں 120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے، 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی ہے۔
لاہور سے تندوری روٹیاں غیر معینہ مدت کیلئے غائب ہونے کا خدشہ
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کی جانب سے بھی آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں کمی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.