Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

احسن اقبال کا سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم

حکومت چین کے ساتھ برآمدت میں پاکستان کا حصہ بڑھانے کے لئے کوشاں ہے ، احسن اقبال
شائع 09 مئ 2024 09:15pm

احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چین کے ساتھ برآمدت میں پاکستان کا حصہ بڑھانے کے لئے کوشاں ہے ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار، کرتے ہوئے کہا کہ چین کی 2 ہزار سات سو ارب ڈالر کی برآمدات میں پاکستان کا حصہ محض 3 ارب ڈالر ہے پاکستانی حکومت کی خواہش ہے کہ ہم اپنی بزنس کمیونٹی کو متحرک کریں۔ ان برآمدات کو 3 ارب سے 30 ارب تک لے جائیں۔

احسن اقبال نے زراعت و صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے پاکستان میں چینی کمپنیز کی آمد کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔

Ahsan Iqbal

China Pakistan Economic Corridor