Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ باس سے مشہور معروف پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو بھی دلہن مل گئی

شادی کب اور کہاں ہو رہی ہے؟
شائع 09 مئ 2024 07:34pm

بھارتی رئیلٹی شو ”بگ باس“ سے شہرت پانے والے پستہ قد گلوکار عبدو روزک جولائی میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔

عبدو روزک نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی کی جھلک شیئر کی جو انہوں نے اپنی ہونے والی بیوی کے لیے خریدی تھی۔

بیس سالہ عبدو روزک مبینہ طور پر شارجہ کی ایک 19 سالہ اماراتی لڑکی سے 7 جولائی کو شادی کریں گے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے اور میری زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کا بوجھ نہ ہو، 7 جولائی کی تاریخ محفوظ کرلیں، میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کتنا خوش ہوں‘۔

فلم سکندر میں سلمان خان کی ہیروئن کون، نام کا اعلان ہوگیا

عبدو روزک کی شادی متحدہ عرب امارات میں کسی نامعلوم مقام پر ہوگی۔

انہوں نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ’میں اس محبت سے زیادہ قیمتی کسی چیز کا تصور نہیں کر سکتا۔ میں زندگی میں اپنے نئے سفر کے آغاز کا انتظار نہیں کر سکتا۔‘

عبدو روزک ایک مقبول سوشل میڈیا سنسنیشن اور تاجکستان کے موسیقار ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 80 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ ’بگ باس 15‘ کا بھی حصہ تھے۔

Abdu Rozik

Abdu Rozik Getting married