Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور بھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک

ایکس صارف نے دھمکیاں دی تھی کہ جیسے ہی اس کا یوٹیوب چینل ہزار سبسکرائبرز تک پہنچے گا، وہ اداکارہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دے گا
اپ ڈیٹ 09 مئ 2024 07:31pm

بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سلیبریٹیز کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کا لیک ہونا معمول بن چکا ہے، حال ہی میں ایک اور اداکارہ کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک اداکارہ کی کچھ نجی ویڈیوز اور تصاویر آن لائن زیر گردش ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

اس اداکارہ کا نام جیوتی رائے ہے جو کنڑ ٹی وی سے وابستہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ایکس صارف نے اداکارہ کو دھمکیاں دی تھی کہ جیسے ہی اس کا یوٹیوب چینل 1000 سبسکرائبرز تک پہنچ جائے گا، وہ اداکارہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دے گا۔

بالی ووڈ اداکارہ کا سہیلی کے شوہر پر دل آگیا، 22 سال پرانی شادی تڑوادی

جب یہ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں تو کئی سوشل میڈیا صارفین نے جیوتی کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کچھ لوگوں نے بنگلورو پولیس کو بھی ٹیگ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی جلد تحقیقات کریں۔

فحش فلموں سے شروعات کرنے والی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات

رپورٹس کے مطابق جیوتی رائے ایک نوجوان ہدایت کار سوکو پوروجا کے ساتھ رشتے میں ہیں، جوڑے نے اس سال کے شروع میں اپنے رشتے کو اس وقت آفیشیل کیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رومانٹک تصاویر شیئر کیں۔

خاتون کی درفشاں سلیم کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض حرکت، ویڈیو وائرل

کچھ وقت بعد جیوتی اور سوکو نے انکشاف کیا کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ کر رہے ہیں۔

سوکو سے پہلے جیوتی رائے کی پہلی شادی پدمنابھ سے ہوئی تھی، جن کے ساتھ ان کا 20 سال کی عمر میں افیئر تھا اور جس سے ان کا ایک 11 سالہ بیٹا ہے۔

Jyothi Rai

Videos Leak

Picture Leak