Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبوری اضافے کی درخواست پر سماعت میں صارفین کے الیکٹرک پھٹ پڑے

عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب طلب
شائع 09 مئ 2024 06:14pm

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب مانگ لیا جبکہ کے الیکٹرک کی 9 ماہ کے ایف سی کی مد میں 18 روپے 86 مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران کراچی کے صارفین نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نا اہلی کے باعث کراچی کے بجلی صارفین کو گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑتا ہے، سیکٹر کی نااہلی کا بوجھ بجلی مہنگی کرنے کی صورت میں صارفین پر منقل نہ کیا جائے۔

ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی 9 ماہ کے ایف سی اے کی وصولیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک 9 ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کر رکھی تھی۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے 18 روپے 86 پیسے فی یونٹ کا عبوری اضافہ مانگا ہے۔

کے الیکٹرک نے آئندہ بلوں میں فی یونٹ 18 روپے سے زائد اضافہ مانگ لیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 9 ماہ میں صارفین پر 25 ارب 83 کروڑ روپے تک بوجھ منتقل کرنے کی درخواست ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا ملٹی ایئر ٹیرف نہ ہونے کے باعث عبوری اضافہ مانگا گیا ہے۔

دوران سماعت ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا نیپرا قوانین کے مطابق عبوری اضافہ دیا جاسکتا؟ اگر گنجائش ہے تو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں تاخیر کیوں کی گئی؟ جس پر ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے کے رجیم میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔

نیپرا اتھارٹی نے عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب مانگ لیا، دوران سماعت جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کےٹیرف میں اضافہ مسترد کردیا۔

رہنما جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کی سزا کراچی کے عوام کو نہیں دی جاسکتی، اس کا سارا انحصار آئی پی پیز اور این ٹی ڈی سی پر ہے، گردشی قرضے میں اضافے کوعوام پر ڈال دیا جاتا ہے، کراچی کے شہری 3 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کررہے ہیں۔

دوران سماعت کراچی کے بجلی صارفین نے اتھارٹی سے استدعا کی کہ پاور سیکٹر کی نا اہلی کی سزا کراچی کے عوام کو نہ دی جائے۔

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

ایک صارف نے کہا کہ کراچی کے صارفین کو رقوم کی واپسی کے خلاف کے الیکٹرک نے حکم امتناع لے رکھا ہے، جب تک کراچی کے شہریوں کو واپس ریلیف نہیں ملتا فیول پرائس کی اجازت نہ دی جائے۔

ایک صارف نے کہا کہ کراچی میں چار پانچ لاکھ طلباء کے امتحانات جاری ہیں اور مئی کے دوران لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے طلباء کے امتحانات کے دوران کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے ای سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ سماعت مکمل کرتے ہوئے اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

nepra

اسلام آباد

electricity

K Electric

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority