Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ مچھلی اور پیاز والی کافی پینا چاہیں گے؟

فوڈ بلاگر کی حرکت نے لوگوں کا دل متلا دیا
شائع 09 مئ 2024 05:59pm

فوڈ بلاگر اکثر ہی دنیا میں پائے جانے والے عجیب و غریب کھانوں کا تجربہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن انگاپور کے ایک فوڈ بلاگر نے اپنی کافی کی ریسیپی سے لوگوں کو ناصرف حیران کیا بلکہ ان کا دل بھی متلا دیا ہے۔

کافی کے شوقین افراد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس فوڈ بلاگر نے کافی میں پیاز اور ڈبہ بند مچھلی ملا کر پی لی۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوڈ بلاگر کیلون لی بیشتر کھانے کے عجیب و غریب تجربات سے انٹرنیٹ صارفین کو حیران و پریشان کرتے ہیں اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہیں۔

انہی تجربات میں سے ان کا ایک چونکا دینے والا تجربہ سامنے آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اور اس ویڈیو پر 5 ملین سے زائد ویوز بھی آچکے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تو کیلون کافی میں ٹیونا مچھلی ڈالتے ہیں اور اسے اچھی طرح ملا کر پی جاتے ہیں۔ کافی کا ذائقہ اتنا خراب ہوتا ہے کہ وہ پانی سے بھرا جگ پینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

کیلون یہیں پر رکتے نہیں بلکہ اب کی بار وہ کافی میں سرخ پیاز ڈال کر پی لیتے ہیں۔

ایک گھونٹ لینے کے بعد وہ اُلجھن کا شکار ہوجاتے ہیں، کیونکہ پیاز ڈالنے سے کافی کا ذائقہ بدترین ہوجاتا ہے۔

فوڈ بلاگر کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کافی حیران دکھائی دئے۔

Tuna Coffee

Onion Coffee