Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ ’جیٹھا لال‘ کی ٹیم قرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی سرف ایکسل سے مشابہہ قرار
شائع 09 مئ 2024 05:22pm

بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی تنقید کا نشانہ بن گئی ہے، بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے انڈین ٹیم کی ورلڈ کپ کِٹ کا مزاق اڑانا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی ورلڈ کپ جرسی پر مختلف میمز شئیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شائقین کی جانب سے انڈین ٹیم کی نئی جرسی کو مشہور کامیڈی ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار جیٹھا لال کی کرکٹ ٹیم کی جرسی قرار دیا جارہا ہے۔

کئی ٹوئٹر صارفین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کو سرف ایکسل سے مشابہہ قرار دیا جبکہ بھارتیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کی جرسی کو ٹرول کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی نیلے اور نارنجی رنگوں کے ساتھ نمایاں ہے۔

جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 6 مئی کو جرسی متعارف کرائی، تو “تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ “ کے ناظرین نے ٹیم انڈیا کی کٹ کو اُسی ڈرامے کے (جی پی ایل اسپیشل) میں دکھائے گئے کپڑوں سے مماثل قرار دیا۔

t20 world cup 2024

Tarak Mehta ka Oolta Chashma

Indian Team Kit

Memes on Indian cricket Jersey