Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کچرے سے بھرے دلّی میں خوش آمدید‘، ڈینش سفارت کار نے بھارتی حکومت کو شرم دلا دی

سفارت خانے کے باہر سڑک کی ویڈیو وائرل
شائع 09 مئ 2024 04:14pm

نئی دہلی میں موجود ڈنمارک کے سفیر نے ڈینش سفارت خانے کے باہر پڑے کچرے کے ڈھیر پر بھارتی حکومت کو شرم دلانے کی کوشش کی ہے۔

ڈنمارک کے اعلیٰ سفارت کار نے نئی دہلی میں واقع ڈینش سفارت خانے کی عمارت کے باہر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دکھایا جس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اولاد کی پیدائش پر ماں کو کروڑوں روپے مل گئے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ڈنمارک کے سفارت خانے کے باہر کھڑے ہو کر سفیر فریڈی سوانے نےکچرے سے بھری سڑک دکھاتے ہوئے شکایت کی اور حکام پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔

فریڈی سوانے نے ویڈیو میں کہا کہ ’عظیم، سبز اور کچرے سے بھرے نئی دہلی میں خوش آمدید‘۔

بھارت: فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر مسلمان پرنسپل نوکری سے برطرف

انہوں نے کہا کہ ’یہاں ڈینش اور یونانی سفارت خانہ موجود ہے۔ اِدھر سروس لین ہونی چاہیے، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کچرے سے بھرا ہوا ہے اور لوگ یہاں کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں‘۔

ویڈیو میں فریڈی سوانے بھارتی حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی میری آواز سنے گا اور اس پر ایکشن ضرور لے گا۔

New Delhi

Danish Ambassador

Garbage in Delhi