Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناک چھِدوانے کی خواہش پر ماہرہ خان کی والدہ کے جواب پر اداکارہ بھی حیران

اداکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا پوسٹ وائرل
شائع 09 مئ 2024 04:05pm
تصویر بذریعہ: بائیں طرف اداکارہ کی انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تصویر، جبکہ دائیں طرف اداکارہ ایک انٹرویو کے دوران
تصویر بذریعہ: بائیں طرف اداکارہ کی انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تصویر، جبکہ دائیں طرف اداکارہ ایک انٹرویو کے دوران

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ویسے تو اداکاری کی بدولت سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، تاہم حال ہی میں اپنی والدہ کے ساتھ دلچسپ صورتحال سے متعلق انہوں نے بتایا ہے۔

اداکارہ کے پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداح خوب متوجہ ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ نے ناک چِھدوانے سے متعلق والدہ سے خواہش کا اظہار کیا۔

اس پر اداکارہ کی والدہ کا ردعمل بھی ان کے مداحوں کو بھا گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کی گئی جس میں وہ ناک میں نتھ پہنے دکھائی دیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے کچھ ایسا لکھا جس پر صارفین اور مداح توجہ دیے بغیر رہ نہیں پائے۔

ماہرہ خان کی جانب سے ناک چھِدوانے سے متعلق والدہ سے خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اماں سے پوچھا کہ کیا میں اپنی ناک چھِدوا لوں؟

جس پر اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ تم ضرور کروا لیتی، مگر اسی صورت میں جب تمہاری ناک چھوٹی ہوتی! ساتھ ہی اداکارہ نے دلچسپ ایموجیز بھی شئیر کر دیے۔

جبکہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں سچ مچ ناک چھِدوانا چاہتی ہوں۔

صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا جا رہا ہے، کچھ صارفین اداکارہ کی تعریف کرتے دکھائی دیے تو کچھ ماہرہ خان سے متاثر ہو کر اپنی ناک چھِدوانے کی خواہش کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

Instagram

mahira khan

Pakistani celebrity

nose