Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابرارالحق اور مشی خان کا جھگڑا عروج پر پہنچ گیا

مشی خان پہچاننے سے انکار پرابرارالحق پر برس پڑیں
شائع 09 مئ 2024 04:05pm

ابرار الحق اور مشی خان انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں۔ ابرار الحق کے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش پر انکار کے بیان پر مشی خان کی جانب سے اپنی رائے دینے کے بعد دونوں کے درمیان کچھ دنوں سے لفظی جنگ چل رہی ہے۔

ابرار الحق نے ایکی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ملنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اگر بہت سے لوگوں کو بالی ووڈ سے پیشکش ہوتو وہ مر جائیں، ابرارالحق کا پلٹ کر جواب

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا، کیونکہ وہ معاہدے اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی سے مطمئن نہیں تھے۔

مشی خان نے سامنے آکر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ اگر انہیں کوئی آفر ملی تھی تو وہ اب اسے کیوں شیئر کر رہے ہیں۔ مشی نے اسے سال کا سب سے بڑا جھوٹ بھی کہا۔

ابرار الحق نے بھی مشی خان کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے اس کی تردید کی اور کہا کہ، وہ نہیں جانتے کہ مشی کون ہے اور اگر انہیں کبھی بالی ووڈ سے پیشکش ملی تو وہ مر سکتی ہیں۔ [ ] مشی اب ایک بار پھر جواب کے ساتھ واپس آئی، اور انہوں نے ابرار کے اس بیان پر کہ وہ انہیں نہیں جانتے ہیں، ابرار کو اپنی پہچان کراتے ہوئے وہ تمام پروگرام یاد دلائے ،جس میں انہوں نے مشی خان کے ساتھ شرکت کی تھی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz