Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپیکا نے اپنی اور رنویر کی ویڈیو بنانے پر کیمرے کو تھپڑ ماردیا

بالی ووڈ جوڑا ان دنوں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے
شائع 09 مئ 2024 03:35pm

بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ویڈیو بنانے پر بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ مارا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی ووڈ کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اپنے بے بی مون پر نظر آنے سے لے کر رنویر نے اپنی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد اعلان کیا کہ ان کی جانب سے تحفے میں دی گئی شادی کی انگوٹھی ان کی پسندیدہ ترین چیزوں میں سے ایک ہے۔

کیا رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے

اب ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں دپیکا ویڈیو بنانے سے مکمل طور پر خوش نہیں ہیں ور غصے میں کیمرے کو ایک تھپڑ رسید کر دیتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو ممکنہ طور پر جوڑے کی حالیہ تعطیلات کی ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق 8 مئی بدھ کے روز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، یہ جوڑا باہر کھڑی گاڑیوں کی ایک قطار سے گزرتا ہے، جس کے سامنے ان کی سکیورٹی ہوتی ہے۔

وہاں کھڑے لوگوں میں اپنے پسندیدہ ادکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے ، جو انہیں وہاں دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے تھے۔

اس موقع پر بھارتی میڈیا کے کچھ کیمرہ مین بھی تھے اور انہوں نے اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئےاس کی ویڈیو بنانا چاہی، مگر دیپیکا کو ان کی یہ حرکت پسند نہ آئی اور انہوں نے کیمرے کو بغیر کچھ کہے ہاتھ مارا اور پھر اپنی گاڑی کی جانب چلی گئیں۔

صارفین نے دیپیکا کے اس ری ایکشن کو حق بجانب قرار دیا اور بھارتی میڈیا کو مشورہ دے ڈالا کہ وہ ان دنوں جوڑے کو پریشان کرنا چھوڑ دے۔

واضح رہے کہ اس فلمی جوڑے کے یہاں رواں سال پہلے بچے کی آمد ہونے والی ہے۔

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD STAR

show bizz