Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چودھری پرویز الٰہی کی اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی

سابق وزیر اعلٰیٰ پنجاب کو پیشی کیلئے لایا گیا ہے، پہلے بھی کوٹ لکھپت جیل میں بند رہے ہیں
شائع 09 مئ 2024 03:08pm

پنجاب کے سابق وزیرِاعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کے تحت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویزالہیٰ کو عدالت میں پیشی کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمات زیرِالتوا ہیں۔ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اس سے پہلے بھی کوٹ لکھپت جیل میں بند رہے ہیں۔

Kot Lakhpat Jail

adiala jail

CHAUDHARY PERVEZ ILAHI

B CLASS