Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھنڈی کی ڈشزگرمیوں کے موسم میں بنائیں

سبزی ایک، طریقے بے شمار سب کے سب مزیدار
شائع 09 مئ 2024 03:02pm

بھنڈی ایک مشہور سبزی ہے، جو بے پناہ طبی فوائد بھی ر کھتی ہے۔

ویسے تو بھنڈی کو کئی طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے، تاہم ہماری بیان کی گئی بھندی سے تیار ہونے والی ڈشز کو پکانا مت بھولیے گا۔

بھنڈی چاٹ

بھنڈی چاٹ ایک تیز اور مصالحہ دارسلاد ہے، جو ٹماٹر، پیاز، چاٹ مصالحہ اور املی کی چٹنی سے تیار کیا جاتا ہے۔

بھنڈی پلاو

یہ بھنڈی اور چاول کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔آپ اس میں اپنے ذائقے کے لیے مصالحے اور سبزیاں ،جیسے مٹر اور گاجر کو شامل کر سکتی ہیں۔

آخر میں اس کے اوپر پیاز بچھا دیں اور گرما گرم پیش کریں۔

بھنڈی کڑھی

بھنڈی کڑھی ایک مزیرار سالن ہے، جو دہی اور بھنڈی سے تیا کیا جاتا ہے اور مسٹرڈ آئل اور مکتلف مصالحوں، جیسے ہلدی، زیرز اور لال مرچوں کے مصالحے دار تڑکے سے ذائقہ دیا جاتا ہے۔ یہ روٹی اور چاول دونوں کے ساتھ مزہ دے گی۔

بھنڈی فرائی

یہ ذآئقے سے بھر پور ڈش ہے، جس میں بھندی کے ٹکڑوں کو ، بیسن اور مصالوں سے بنے آمیزے میں کوٹ کر کے ڈپ فرائی کیا جاتا ہے ،جب تک کہ وہ گولڈن براون اور کرسپی نہ ہو جائیں۔

بھنڈی مصالحہ

بھنڈی مصالحہ ایک پرفیکٹ سائیڈ ڈش ہے، جسے روٹی اور چاول کے ساتھ انجوئے کیا جا سکتا ہے، یہ ایک آسان ریسیپی ہے، جس میں بھنڈ ی کو پیاز، ٹماٹر، ہری مرچوں اور پسے ہوئے مصالحوں، جیسے،ہلدی،زیرہ، دھنیا اور گرم مصالحے کے ساتھ پکایا جا تا ہے۔

اچاری بھنڈی

اچاری بھنڈی تازہ ٹماٹر، ہربز، اور ثابت رائی، لال مرچ پاوڈر اور سونف کے ساتھ گریوی کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے۔

بھنڈی پکوڑا

بھنڈی پکوڑا بنانے میں نہایت آسان اور شام کا لذیذ ترین اسنیکس ہے۔ اسے بیسن اور مصالحوں کے بیٹر میں کوٹ کریں اور گولڈن براوں ہونے تک ڈپ فرائی کریں۔

دسترخوان

Women

entertainment

lifestyle

Summer Vegetables