Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی جی سندھ نے کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف موثر کارروائی کا حل پیش کردیا

ڈاکو تینوں صوبوں کے بیچ موجود ہیں، ایک صوبہ میں کارروائی ہو تو وہ دوسرے صوبے میں فرار ہوجاتے ہیں، غلام نبی میمن
شائع 09 مئ 2024 02:09pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائی کا حل پیش کردیا، انہوں نے نے تینوں صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دیگر صوبوں سے رابطےکا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکوؤں کے خلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بیک وقت کارروائی کی تجویز دی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو تینوں صوبوں کے بیچ موجود ہیں، ڈاکوؤں کے خلاف ایک صوبہ کارروائی کرے تو وہ دوسرے میں فرار ہوجاتےہیں، کچے کے محل وقوع کے مطابق صوبوں کویکساں کارروائی کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی ڈاکوؤں کےخلاف کارروائیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرے گی اورکوآرڈینیشن سے کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکوؤں کی تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔

police

Sindh Police

SEARCH OPERATION IN KACHCHA AREA