Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا چیٹ جی پی ٹی گوگل کو ٹکر دینے جا رہا ہے؟

چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے نیا فیچر لانے کا اعلان
شائع 09 مئ 2024 02:08pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

ڈیجیٹل دور میں جس طرح جدت آ رہی ہے، اب گوگل کو بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سخت ٹکر دے سکتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں گوگل صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے، وہیں اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے چیٹ جی پی ٹی کے پیلٹ فارم نے بھی گوگل کے مقابلے میں اپنا نیا فیچر لانے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپن آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی میں سرچ فیچر کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ سرچ فیچر حالات حاضرہ، فیکٹس، تاریخی حوالوں، خبریں سمیت وہ تمام معلومات فراہم کر سکے گا جو کہ گوگل کا سرچ انجن کر رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا کے حوالے سے ویب کا استعمال کرے گا جبکہ صارفین کے سوالات کے جوابات بھی اسی کے ذریعے دیے جائیں گے۔

وکی پیڈیا اور بلاگ پوسٹس سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

دوسری جانب صارفین کے جوابات کے ساتھ ساتھ چیٹ جی پی ٹی تصاویر بھی فراہم کرے گا۔

اگرچہ یہ آپشن اب بھی چیٹ جی پی ٹی میں موجود ہے، تاہم یہ ماہانہ پیسوں کے ذریعے ہی صارفین کی پہنچ میں ہو سکتا ہے۔

google

Open AI

chat gpt

search engine