Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

یہ ہنسی کبھی نہ ہوگی کم، کپل شرما شو کی کاسٹ کی ویڈیو وائرل

ویڈیو شو کی منسوخی کی خبروں کے بعد شیئر کی گئی

دی گریٹ انڈین کپل شو کی کاسٹ نے نیٹ فلکس کی جانب سے ناظرین کی تعداد میں کمی کے بعد سیریز کو ختم کرنے کی خبروں کے درمیان ردعمل کا اظہار کیا۔

دی گریٹ انڈین کپل شو گزشتہ ماہ شروع کیا گیا تھا اور اس میں میزبان کپل شرما اور ان کے ساتھی سنیل گروورطویل عرصے بعد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

رنبیر کپور، وکی کوشل، دلجیت دوسانجھ اور روہیت شرما جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ ستاروں سے بھری مہمانوں کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود ، شو کی منسوخی کے بارے میں افواہیں آن لائن سامنے آئیں، کیونکہ ناظرین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کپل شرما کا شو نیٹ فلکس پر ناکام ہوگیا

ان خبروں کے جواب میں ارچنا پورن سنگھ اور دیگر کاسٹ ممبروں نے قیاس آرائیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں لکھا ہے کہ، کامیڈی کا یہ بلاک بسٹر ختم نہیں ہوا۔ اس کے بعد ویڈیو میں مہمانوں کی تصاویر دکھائی گئیں جو شو میں شرکت کریں گے۔

فلم میں راج کمار راؤ، جھانوی کپور، فرح خان، انیل کپور، بادشاہ، میری کوم، سائنا نہوال اور ثانیہ مرزا شامل ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ارچنا نے کیپشن میں لکھا کہ، یہ ہنسی کبھی نہیں ہوگی کم، کیوں کہ ابھی اور قسطیں آنے والی ہیں۔

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD NEWS

show bizz