Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ایئرلائن کے کئی ملازمین ایک ساتھ ہی بیمار ہو گئے، کمپنی نے سر جوڑ لیے

ایئر انڈیا نے 25 ملازمین کو برطرف بھی کر دیا
اپ ڈیٹ 09 مئ 2024 01:09pm
ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ اے 350 کمرشل بھارت کے چتراپتی شواجی ماہاراج انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر
ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ اے 350 کمرشل بھارت کے چتراپتی شواجی ماہاراج انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر

بھارت میں حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات تو بہت ہوتے ہیں تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ایئر لائن سے متعلق خبر سامنے آئی ہے، جس نے عالمی میڈیا کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے 30 سے زائد کیبن کریو ممبران کو نکال دیا ہے، ایئر لائن کی جانب سے قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے، جب متعدد کمپنی ملازمین کی جانب سے طبعیت خرابی کے حوالے سے میڈیکل لیوو لی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کے 300 ملازمین کی جانب سے بیک وقت میڈیکل لیوو لی گئی اور اگلے ہی دن چھٹی لے کر اپنے موبائل فونز کو بند کر دیا گیا۔

تاکہ ادارہ انہیں تنگ نہ کر سکے، ملازمین کے اس عمل پر نہ صرف ایئر انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی ہوئیں بلکہ کئی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، جس پر ایئر انڈیا نے 25 ملازین کو برطرف بھی کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کیبن کریو کے ساتھ ٹاؤن ہال میٹنگ بھی کرنے جا رہی ہے، جس میں مزید برطرفیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایئر لائن کی جانب سے اے این آئی سے بات چیت میں بتانا تھا کہ ایئر انڈیا کے 25 ملازمین جن میں کریو ممبران شامل ہیں، انہیں برطرف کیا گیا ہے، کیونکہ ان ملازمین کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا گیا اور رپورٹ نہیں کیا گیا۔ ان کے اس عمل کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ملازمین کی چھٹیوں کے باعث ائیر انڈیا کی 90 انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں، جبکہ اس حوالے سے ایئر لائن کے سی ای او الوک سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ ایئر لائن آنے والے دنوں میں اپنا فلائٹ آپریشن کم کرنے جا رہی ہے۔

الوک سنگھ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چونکہ آخری وقت میں 100 سے زائد ملازمین کی جانب سے میڈیکل لیوو لی گئی ہیں، جس کے باعث ہمارا آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

یہ ایکشن اس لیے بھی لیا گیا کیونکہ چھٹیاں لینے والوں میں ایل ون کے ساتھی شامل ہیں۔

جبکہ انہوں نے تصدیق کی کہ ملازمین کے نہ ہونے کے باعث ہمیں آپریشن کم کرنا پڑ رہا ہے۔

firing

india

flight operation

AIR INDIA

Airline

MEDICAL LEAVES