Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشرٰی بی بی منتقلی کیس، قیدِ تنہائی ایذا رسانی ہے، عدالتی فیصلہ

درخواست دہندہ کی خواہش ہے اڈیالہ جیل میں رکھا جائے تاکہ تنہائی دور ہو، تحریری فیصلے کے مندرجات
شائع 09 مئ 2024 11:32am

بشرٰی بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ 15 صفحات کا فیصلہ جسٹس حسن اورنگ زیب نے جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحت جاری کردہ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ بُشرٰی بی بی چاہتی ہیں کہ اُنہیں جیل میں رکھا جائے تاکہ اُن کی تنہائی دور ہو۔

تحریری فیصلے میں درج ہے کہ قیدِ تنہائی میں رکھنا صرف سزا نہیں بلکہ ایذا رسانی ہے۔ بشرٰی بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ حاصل کرلیا گیا۔

پراپرٹی کے مالک کی اجازت کے بغیر رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر بشرٰی بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

adiala jail

BUSHRA BIBI CASE

WRITTEN VERDICT ISSUED

JUSTICE HASAN AURNAGZEB