Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعل سازوں نے موٹر وے پولیس اہلکار کے اکاؤنٹ سے 7 لاکھ اُڑالیے

شاہد رُل گیا، او ٹی پی ملی نہ ویریفکیشن ہوئی، بینک نے واپسی کا یقین دلایا مگر پھر کچھ نہ ہوا
شائع 09 مئ 2024 10:40am

جعل سازوں سے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ موٹر وے کا اہلکار 7 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا۔ بینک کی جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے پیسے چُرالیے گئے۔

متاثرہ پولیس اہلکار شاہد نے بتایا کہ بینک کی پوسٹ پر ویریفکیشن کیلئے کلک کردیا تھا۔ نہ او ٹی پی ریسیو ہوا نہ ہی ویریفکیشن ہوئی۔ اکاؤنٹ سے 7 لاکھ سے زائد رقم غائب ہوگئی۔

بینک انتظامیہ نے ابتدا میں رقم لَوٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ مگر پھر کچھ نہ ہوا۔ موٹر وے کا انسپکٹر رقم کی واپسی کیلئے رُل گیا۔ شُنوائی نہیں ہو رہی۔ شاہد نے کہا ہے کہ اب وہ اس معاملے کو لے کر اسٹیٹ بینک میں جائے گا۔

NO REFUND

ONLINE BANKING FRAUD

INSPECTOR SHAHID

ASSURANCE