Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی وجہ کئی سالوں بعد سامنے آگئی

دونوں کے گھر والوں کی شرائط علیحدگی کی وجہ بنیں
شائع 08 مئ 2024 11:49pm

90 کی دہائی کی فیورٹ جوڑی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور شادی کے بندھ میں کیوں نہ بندھ سکتے وجہ سامنے آگئی ۔

فلم ’ہاں میں نے بھی پیار کیا ’کہ سیٹ پر دونوں میں نزدیکیاں بڑھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ اس رشتے کو بچن اور کپور خاندانوں نے دل سے تسلیم کیا ۔ کیونکہ بچن اور کپور خاندان کے آپس میں کافی اچھے تعلقات تھے، یہی وجہ ہے کہ امیتابھ بچن کی 60 ویں سالگرہ پر میڈیا کے سامنے امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کرشمہ کا تعارف اپنی بہو کے طور پر کروایا۔

جیا بچن نے شوہر امیتابھ کی سالگرہ کے موقعے پر کہا کہ ابھیشیک نے اپنے پاپا کو 60 ویں سالگرہ کے موقعے پر کرشمہ کی صورت میں بہترین تحفہ دیا ہے ، اس کے بعد انہوں نے اپنی ہونے والی بہو ، بیٹے اور دیگر فیملی ممبرز کو اسٹیج پر بلا کر یہ اعلان کر ڈالا کہ ہم ان کی جلد منگنی کرنے والے ہیں۔

لیکن پھر 5 سال بعد یہ خبریں سامنے آنے لگیں کہ ان دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں ہیں، جس سے اس جوڑے کو پسند کرنے والوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری حیران اور پریشان نظر آئی ۔

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی اصل وجہ جیا بچن تھیں جو یہ چاہتی تھی کہ کرشمہ شادی کے بعد فلموں میں اداکاری چھوڑ دیں لیکن یہ شرط کرشمہ کو کسی صورت منظور نہ تھی۔

دوسری طرف کرشمہ کی والدہ نے بچن خاندان کے سامنے بڑی بڑی شرائط رکھنا شروع کر دیں کرشمہ کی والدہ ببیتا کپور کی یہ شرط تھی کہ امیتابھ اپنی آدھی جائیداد میری بیٹی کے نام کریں اور اسے ایک علیحدہ گھر بھی لیکر دیں تاکہ یہ سسرال کیساتھ نہیں بلکہ صرف اپنے شوہر کیساتھ رہے۔

اور یوں بالی ووڈ کی فیورٹ جوڑی کی شادی نے فیملیز کیخلاف نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے کو خیر باد کہہ دیا۔

Bollywood actress

Bollywood actor

BOLLYWOOD STAR