Aaj News

جمعرات, جنوری 23, 2025  
22 Rajab 1446  

وزیراعظم کی ولادی میر پیوٹن کو 5 ویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

دونوں ملکوں کی عوام کے مفاد میں صدر پیوٹن کیساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، شہباز شریف
شائع 08 مئ 2024 11:04pm

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ولادی میر پیوٹن کو 5 ویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن نے پانچویں بار صدر کی حیثیت سے روس کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی ہے، ان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان اور ہمارے دونوں ممالک کےعوام کے باہمی مفاد کے لیے روس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے صدر پیوٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

russia

Shehbaz Sharif

Vladimir Putin

اسلام آباد

President Vladimir Putin

PM Shehbaz Sharif