Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور کور میں فوجی افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب

فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا
شائع 08 مئ 2024 10:24pm

پشاور کور میں فوجی افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا، شہداء کے اعزازات ان کے رشتہ داروں نے وصول کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور میں فوجی افسران اور جوانوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا، چار شہید جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 29 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جن کے اعزازات ان کے رشتہ داروں نے وصول کئے۔

صدر مملکت کی جانب سے پاکستان فوج، نیوی اور فضائیہ کے 589 جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نواز دیا گیا

5 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15 افسران کو بہترین خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، تقریب میں آرمی کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ISPR

Sitara e Imtiaz