Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ 10 مئی کو ہوگی

رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
شائع 08 مئ 2024 10:19pm

پاکستان میں آج ذی القعدہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ 10 مئی کو ہوگی۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر سرپرستی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے شہادتیں جمع کی گئیں تاہم ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق یکم ذی القعدہ 10 مئی جمعہ کو ہوگی۔

ملک میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا

دوسری جانب مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی الحجہ کا چاند6 جون بروز جمعرات کو دن کو قاہرہ کےوقت کےمطابق 2:39 پر پیدا ہوگا۔

انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ مصر میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جبکہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔

تاہم نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔

ماہ ذی الحج 1445ھ کے چاند کی روئیت کے حوالے سے ادارے نے وضاحت کی کہ نیا چاند مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ تک اور قاہرہ میں 18 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد رہے گا۔ مصر کے دیگر علاقوں میں نیا ہلال 12 سے 20 منٹ کے درمیان دیکھا جا سکے گا۔

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاول جمعرات 16 نومبر کو ہوگی

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی دن منائی گئی تھی ۔

اسلام آباد

Moon sighting

molana abdul khabir azad

Dhul Qadah