Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے کنٹینر پر چڑھتے نظر آرہے ہیں؟

جیل سے باہر موجود ہر پی ٹی آئی رہنما اسٹبلشمنٹ سے رابطے میں ہے، اعجازالحق
شائع 08 مئ 2024 11:29pm

پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے علاوہ جیل سے باہر موجود پی ٹی آئی کے ہر رہنما کا اس وقت اسٹبلشمنٹ سے رابطہ پے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے اعجازالحق نے کہا کہ ’یہ ہو نہیں سکتا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا (اسٹبلشمنٹ سے) رابطہ نہ ہو، یا ان کی جو اہم شخصیات ہیں ان کا رابطہ نہ ہو، بالواسطہ یا بلاواسطہ سب کا رابطہ ہے اور بہت سے تو ایسے ہیں جن کے بہت زیادہ روابط ہیں اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بھی اور حکومت کے ساتھ بھی‘۔

ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، عمران خان

اعجازالحق نے کہا کہ یہ جو گفتگو ہو رہی ہے کہ ہم اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرات چاہتے ہیں تو ڈائریکٹ مذاکرات تب ہی ہو سکتے ہیں جب ان ڈائریکٹلی حکومت اسٹبلشمنٹ سے درخواست کرے کہ اب ہم چاہتے ہیں راستہ ہموار ہو تو آپ ایک نیوٹرل ادارے کی حیثیت سے اس میں اپنا کردار ادا کریں۔

عمران خان سمیت تمام قیدیوں کا تحفظ چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

کیا مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے کنٹینر پر چڑھتے نظر آرہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اعجازالحق بولے کہ مولانا فضل الرحمان ایک سینئیر سیاستدان ہیں، اگر وہ اپنے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر شامل ہوتے ہیں تو لوگ سمجھیں گے کہ نظریے پر بات نہیں ہو رہی اور اس سے سیاستدان کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دل میں بھی غصہ ہے کیونکہ انہوں نے جو نمبرز الیکشن میں سوچے تھے وہ ان کو نہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان اپنی ذہن سازی کرلیں گے کہ اب مجھے آگے چلنا ہے مذاکرات کرنے ہیں تو راستے اپنے آپ کھل جائیں گے۔

کیا عمران خان ملک سے باہر جانے کی خواہش کا اثہار کرسکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اعجازالحق نے کہا کہ اس سوال کا جواب تو شاید ان کی بیگم بھی نہ دے سکیں۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Talks with Establishment

Aijazul Haq

PML (Zia)