Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی سیٹلائٹ “ آئی کیوب “ چاند کی پہلی تصویر کب بھیجے گا ؟

آئی کیوب مدارمیں 5 سے 6 روز تک تجرباتی مراحل میں رہےگا، ترجمان سپارکو
شائع 08 مئ 2024 08:01pm

آئی کیوب قمرکے کنٹرولرز، سب سسٹمزاورپروٹوکولز کو مدارمیں ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ترجمان سپارکو نے پاکستانی سیٹلائٹ سے جاری ہونے والی پہلی تصویر کی تایخ بھی بتا دی ۔

ترجمان سپارکو کے مطابق آئی کیوب 16 مئی کو پہلی تصویرزمین پربھیجے گا، اگلے2 دن تک چاند کے مدارکے اندر مکمل جانچ کی جائے گی جبکہ آئی کیوب مدارمیں 5 سے6 روز تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی کیوب دوپہر 1:14 بجے چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا، سیٹلائٹ چاندپرڈیزائن کردہ تیکنیک کےعین مطابق کام کر رہا ہے۔ آئی کیوب قمرکا تمام ذیلی نظام صحت کا ڈیٹا بہترین ہے، جبکہ امیجنگ پے لوڈ مکمل طورپرفعال ہے۔

International Space Station

The Institute of Space Technology

Lunar mission iCube Q