Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی میں دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق 5 زخمی

دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کا قافلہ افیون کی پوست کی تلفی کے مقصد سے گزر رہا تھا
شائع 08 مئ 2024 07:27pm

شمالی افغانستان میں افیون کی پوست کے خاتمے کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والی فوجی گاڑی کے قریب ہوئے دھماکے میں تین طالبان سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ ملٹری کی گاڑی کے قریب دھماکا خیز مواد سے لدی ایک موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے کہا کہ ’دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کا قافلہ افیون کی پوست کی تلفی کے مقصد سے گزر رہا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں پانچ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں ہونے والے حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کے کئی اضلاع میں طالبان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے افیون کی کاشت ختم کرنے کی کوششوں پر مظاہرے جاری ہیں، افیون کی کاشت غریب افغانستان میں بہت سے گھریلو آمدنی میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔

بھارت: فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر مسلمان پرنسپل نوکری سے برطرف

مقامی طالبان انتظامیہ کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ احتجاج سے متاثرہ علاقوں میں امن بحال کر دیا گیا ہے اور قومی اور صوبائی دارالحکومت سے بھیجی گئی ٹیموں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے ان مظاہروں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طالبان نے کہا کہ وہ متاثرین کے خاندانوں کو مالی معاوضہ فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے دنیا بھر میں نیوکلئیر ہتھیار برسانے کی تیاری کرلی

طالبان نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد جنگ زدہ ملک میں امن اور سلامتی بحال کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے باوجود حملے جاری ہیں اور داعش کی مقامی شاخ کے ساتھ ساتھ مزاحمتی گروپوں نے طالبان کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

afghanistan

afghan taliban

Blast near Military Vehicle

Opium Crop