Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکارہ کا سہیلی کے شوہر پر دل آگیا، 22 سال پرانی شادی تڑوادی

اپنی محبت کی تسکین کیلئے اداکارہ نے ایک بچے کے باپ سے شادی کرلی
شائع 08 مئ 2024 07:16pm

شاید ہی کوئی ایسا بالی ووڈ اداکار ہو جس کی زندگی تنازعات سے عاری ہو، فلمی کہانیوں کی طرح زیادہ تر بالی ووڈ فنکاروں زندگی بھی المیوں میں الجھی رہتی ہے۔

بالی ووڈ میں کئی ایسے فنکار ہیں جن کی حقیقی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔

ایسی ہی ایک کہانی بالی ووڈ اداکارہ سونیا کپور کی ہے، جنہیں اپنی سہیلی کے شوہر سے پیار ہو گیا اور انہوں نے اپنی سہیلی کی 22 سال پرانی شادی تڑوا دی۔

یہی نہیں سونیا کپور نے اپنی محبت کی تسکین کے لیے اس ایک بچے کے باپ سے شادی بھی کرلی اور اب وہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

سونیا کپور نے 2018 میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار گلوکار اور میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا سے شادی کی تھی۔ اس سے پہلے ہمیش 22 سالوں تک رشتہ ازدواج سے منسلک رہے تھے اور ایک بچے کے باپ بھی تھے۔

معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، ویڈیو وائرل

سونیا کپور ہمیش کی سابقہ بیوی کومل کی دوست تھیں۔

 ہمیش ریشمیا اور ان کی پہلی اہلیہ کومل
ہمیش ریشمیا اور ان کی پہلی اہلیہ کومل

ممبئی کی ایک ہی سوسائٹی میں رہنے والی سونیا کپور کی کومل سے دوستی تھی اور دونوں کافی قریب تھیں۔

اس دوران سونیا کی کومل کے شوہر ہمیش سے بھی دوستی ہوگئی، دونوں تقریباً 10 سالوں تک دوست رہے اور دونوں کے درمیان محبت پنپنے لگی۔

کئی سال تک رشتہ ازدواج میں رہنے کے بعد ہمیش ریشمیا نے 2017 میں اپنی بیوی کومل سے طلاق لے لی اور سونیا سے شادی کرلی۔

 ہمیش ریشمیا اور ان کی دوسری اہلیہ سونیا کپور
ہمیش ریشمیا اور ان کی دوسری اہلیہ سونیا کپور

ہمیش ریشمیا 1995 میں پہلی شادی کے بعد بالی ووڈ میں گلوکار بننے کے لیے جدوجہد کرنے لگے۔ سال 1998 میں ہمیش ریشمیا کو کام ملنا شروع ہوا۔ 1998 میں سلمان خان اور کاجول اسٹارر فلم ”پیار کیا تو ڈرنا کیا“ میں ہمیش ریشمیا نے اپنی موسیقی کا ہنر دکھایا اور راتوں رات اسٹار بن گئے۔ اس فلم نے ہمیش کے کیریئر کے سبھی دروازے کھول دیئے۔

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

ہمیش ریشمیا کو اس فلم کے بعد مسلسل کام ملتا رہا اور صرف پانچ سالوں میں انہوں نے بالی ووڈ کے بڑے گلوکاروں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنا لی۔ اس کے بعد ہمیش ریشمیا کی سونیا سے دوستی ہوئی تھی۔

اب ہمیش اور سونیا دونوں ممبئی میں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ بالی ووڈ کا یہ جوڑا انسٹاگرام پر کافی متحرک ہے۔ دونوں اکثر اپنی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Bollywood actress

Extra Marital Affair

Sonia Kapoor

Himesh Reshammiya