Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 08 مئ 2024 05:32pm

مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا جبکہ اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا، ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی ققیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق ماہ مارچ پر ہوگا۔

حکومت نے صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکٹرک صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority

Electricity distribution companies