Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے بھوک ہڑتال شروع کردی

9 مئی واقعات پر معاف مانگنے سے سے صاف انکار
شائع 08 مئ 2024 05:30pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا۔ رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ نے 9 مئی واقعات پر معاف مانگنے سے سے صاف انکار کردیا۔

کیمپ میں شریک پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے کیونکہ وہ بے گناہ ہیں۔

ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، عمران خان

ایم پی اے فضل الہیٰ نے 9 مئی واقعات پر معاف مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلطی کی نہیں تو معافی کس چیز کی مانگیں۔

شیر افضل بپھر گئے: ’جس ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیا‘

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پشاور میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور بانی چئیرمین کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

peshawar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Hunger Strike