Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خدا نے حکم دیا تھا جاکر پادری کو مار ڈالو‘

امریکا کے چرچ میں جنونی نوجوان نے پادری پر پستول تان لیا، ایک عبادت گزار نے اُسے دبوچ کر گرادیا
شائع 08 مئ 2024 04:18pm

امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص نے چرچ میں داخل ہوکر پادری پر پستول تان لیا اور کہا کہ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ جاکر پادری کو مار ڈالو۔

نارتھ بریڈ ڈاک کے جیزز ڈویلنگ پلیس چرچ میں پاسٹر گلین جرمنی دعائیہ کلمات ادا کر رہا تھا کہ ایک شخص چرچ میں داخل ہوا، تیزی سے پادری کے نزدیک پہنچا اور اس پر پستول تان لیا۔ اس سے پہلے کہ وہ فائر کرتا، عبادت کے لیے آئے ہوئے ایک شخص نے تیزی سے آگے بڑھ کر اُسے دبوچا اور گرادیا۔

پاسٹر گلین جرمنی نے بھی آگے بڑھ کر اس سے پستول چھین لیا۔ 26 سالہ برنارڈ جے پولائٹ نے پستول نکالنے سے پہلے پاسٹر گلین کی طرف مسکراکر دیکھا۔ گرفتاری کے بعد اس نے بتایا کہ خدا نے اسے حکم دیا تھا کہ پادری کو مار ڈالو۔

پادری کو مارنے کا حکم خدا کی طرف سے تھا یا نہیں یہ تو پورے یقین سے نہیں کہا جاسکتا تاہم پادری کا بچ جانا ضرور مجزہ ہی ہے کیونکہ برنارڈ پولائٹ نے فائر کرنے کی کوشش کی تھی مگر پستول میں کوئی خرابی واقع ہونے سے گولی چلی نہیں۔ یہ واقعہ ہزاروں افراد نے گھر بیٹھے دیکھا کیونکہ چرچ کی دعائیہ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کی جارہی تھی۔

Pastor

US CHURCH

GOD ORDERED TO KILL

GRABBED BY MAN