Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص کا نام فائنل

پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی حتمی طور پر منظوری دی
شائع 08 مئ 2024 04:13pm

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی آئندہ دنوں میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیجے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئےعلی محمد خان کا نام بھی زیربحث آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تاہم پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی حتمی طور پر منظوری دی، بانی پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی ہے۔